بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 675
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تلقوا الجلب،‏‏‏‏ فمن تلقي فاشتري منه،‏‏‏‏ فإذا أتى سيده السوق فهو بالخيار» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا باہر سے شہر میں غلہ لانے والوں کو آگے جا کر نہ ملو۔ جس کسی سے راستہ ہی میں ملاقات کر کے اس کا سامان خرید لیا گیا تو منڈی میں بیچنے کے بعد مال کے مالک کو اختیار ہے (چاہے سودا باقی رکھے یا منسوخ کر دے)۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب تحريم تلقي الجلب، حديث:1519.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 675  
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا باہر سے شہر میں غلہ لانے والوں کو آگے جا کر نہ ملو۔ جس کسی سے راستہ ہی میں ملاقات کر کے اس کا سامان خرید لیا گیا تو منڈی میں بیچنے کے بعد مال کے مالک کو اختیار ہے (چاہے سودا باقی رکھے یا منسوخ کر دے)۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 675»
تخریج:
«أخرجه مسلم، البيوع، باب تحريم تلقي الجلب، حديث:1519.»
تشریح:
1. اس حدیث میں بھی بے خبر لوگوں سے سستے داموں اشیاء خریدنے کی ممانعت ہے۔
2.مسلمان کو مسلمان کا خیر خواہ اور ہمدرد و غمگسار ہونا چاہیے۔
اس طرح تو خود غرضی اور مفاد پرستی کو تقویت ملتی ہے کہ اپنا مفاد سامنے رکھا جائے اور بے خبر لوگوں کی بے خبری سے ناجائز فائدہ اٹھایا جائے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 675