بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 689
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن تباع ثمرة حتى تطعم،‏‏‏‏ ولا يباع صوف على ظهر،‏‏‏‏ ولا لبن في ضرع. رواه الطبراني في الأوسط والدارقطني،‏‏‏‏ وأخرجه أبوداود في المراسيل لعكرمة،‏‏‏‏ وهو الراجح،‏‏‏‏ وأخرجه أيضا موقوفا على ابن عباس،‏‏‏‏ بإسناد قوي،‏‏‏‏ ورجحه البيهقي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے (پکنے اور) کھانے کے قابل ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، نیز جانوروں کی پشت پر اون اور تھنوں میں دودھ کی فروخت کو منع فرمایا ہے۔ اس روایت کو طبرانی نے اپنی اوسط میں اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابوداؤد نے عکرمہ کی مراسیل میں بیان کیا اور یہی راجح ہے اور اسے ابوداؤد نے ابن عباس رضی اللہ عنہا سے موقوف قوی سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے اور بیہقی نے اس کو ترجیح دی ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني في الأوسط:4 /430، حديث:3720، والدار قطني:14 /3 وسنده حسن، وللحديث شواهد، انظر المراسيل لأبي داود، حديث:183 عن عكرمة، حديث:182 عن ابن عباس وسنده ضعيف فيه أبو إسحاق، عنعن والراوي عنه زهير بن معاويه.»