بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
15. باب المساقاة والإجارة
آبپاشی اور زمین کو ٹھیکہ پر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 774
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أعطوا الأجير أجره قبل أن يجف عرقه» .‏‏‏‏ رواه ابن ماجه. وفي الباب عن أبي هريرة رضي الله عنه عند أبي يعلى والبيهقي وجابر عند الطبراني وكلها ضعاف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مزدور کو اس کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت ابو یعلیٰ اور بیہقی نے بیان کی ہے اور طبرانی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، مگر یہ ساری ہی روایات ضعیف ہیں۔

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الرهون، باب أجر الأجراء، حديث:2443، وحديث أبي هريرة أخرجه البيهقي:6 /120، وأبويعلي: ينظر عنده، وحديث جابر أخرجه الطبراني في الصغير:1 /21.»
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2443  
´مزدور کی اجرت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2443]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مزدور کو مزدوری کام ختم ہونے کےفوراً بعد ادا کر دینی چاہیے۔

(2)
کسی جائز وجہ کے بغیر ٹال مٹول کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2443