بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
16. باب إحياء الموات
بے آباد و بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 783
وعن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أقطع الزبير حضر فرسه فأجرى الفرس حتى قام ثم رمى بسوطه فقال: «أعطوه حيث بلغ السوط» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وفيه ضعف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھوڑے کی دوڑ کے برابر زمین جاگیر کے طور پر عنایت فرمائی۔ جب ان کا گھوڑا ٹھہر گیا تو انہوں نے اپنا کوڑا آگے پھینک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک کوڑا گرا وہاں تک زبیر کی زمین ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مگر اس میں ضعف ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الخراج، باب في إقطاع الأرضين، حديث:3072.* عبدالله بن عمر العمري حسن الحديث عن نافع، ضعيف عن غيره.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 783  
´بے آباد و بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان`
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھوڑے کی دوڑ کے برابر زمین جاگیر کے طور پر عنایت فرمائی۔ جب ان کا گھوڑا ٹھہر گیا تو انہوں نے اپنا کوڑا آگے پھینک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک کوڑا گرا وہاں تک زبیر کی زمین ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مگر اس میں ضعف ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 783»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الخراج، باب في إقطاع الأرضين، حديث:3072.* عبدالله بن عمر العمري حسن الحديث عن نافع، ضعيف عن غيره.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے سربراہ مملکت کے لیے کسی آدمی کو اس کی مخصوص ملّی اور دینی خدمات کے صلے میں جاگیر دینا جائز ہے‘ البتہ یہ شرط ہے کہ وہ زمین کسی دوسرے کی ملکیت میں نہ ہو۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 783   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3072  
´زمین جاگیر میں دینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو اتنی زمین جاگیر میں دی جہاں تک ان کا گھوڑا دوڑ سکے، تو زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھوڑا دوڑایا اور جہاں گھوڑا رکا اس سے آگے انہوں نے اپنا کوڑا پھینک دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دے دو زبیر کو جہاں تک ان کا کوڑا پہنچا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3072]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سند ا ضعیف ہے۔
مگر گزشتہ حدیث 3069 اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اموال بنی نضیر میں سے کچھ زمین عنایت فرمائی تھی۔
(صحیح البخاري، فرض الخمس، حدیث: 3151) شاید وہ یہی ہو۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3072