بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
18. باب الهبة والعمری والرقبی
ھبہ عمری اور رقبی کا بیان
حدیث نمبر: 795
وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏تهادوا تحابوا» ‏‏‏‏ رواه البخاري في" الأدب المفرد" وأبو يعلى بإسناد حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔ اسے بخاری نے الادب المفرد میں روایت کی ہے اور ابو یعلیٰ نے حسن سند سے نقل کی ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 795  
´ھبہ عمری اور رقبی کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔ اسے بخاری نے الادب المفرد میں روایت کی ہے اور ابو یعلیٰ نے حسن سند سے نقل کی ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 795»
تخریج:
«أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
تشریح:
ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔
اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 795