بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
19. باب اللقطة
لقطہٰ (گری پڑی چیز) کا بیان
حدیث نمبر: 803
وعن عبد الرحمن بن عثمان التيمي رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن لقطة الحاج. رواه مسلم.
سیدنا عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجاج کی گری پڑی چیز کو اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، اللقطة، باب في لقطة الحاج، حديث:1724.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 803  
´لقطہٰ (گری پڑی چیز) کا بیان`
سیدنا عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجاج کی گری پڑی چیز کو اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 803»
تخریج:
«أخرجه مسلم، اللقطة، باب في لقطة الحاج، حديث:1724.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت عبدالرحمن بن عثمان رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ عبدالرحمن بن عثمان بن عبیداللہ تیمی قریشی۔
یہ طلحہ بن عبیداللہ کے بھائی کے بیٹے ہیں۔
شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔
ایک قول یہ بھی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو پایا مگر شرف رؤیت حاصل نہیں۔
حدیبیہ کے روز اسلام قبول کیا۔
اور ایک قول کے مطابق فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔
۷۳ہجری میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہی شہید ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 803