بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 810
وعن ابن بريدة عن أبيه رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم جعل للجدة السدس إذا لم يكن دونها أم. رواه أبو داود والنسائي وصححه ابن خزيمة وابن الجارود وقواه ابن عدي.
سیدنا ابن بریدہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دادی کے لئے چھٹا حصہ مقرر فرمایا جب کہ درمیان میں اس کی ماں نہ ہو۔ ابوداؤد، نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ، ابن جارود نے صحیح قرار دیا ہے اور ابن عدی نے اسے قوی قرار دیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب في الجدة، حديث:2895، والنسائي في الكبرٰي: 4 /73، حديث:6338، وابن الجارود، حديث:960، وابن خزيمة: لم أجده.»
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2895  
´دادی اور نانی کی میراث کا بیان۔`
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نانی کا چھٹا حصہ مقرر فرمایا ہے اگر ماں اس کے درمیان حاجب نہ ہو (یعنی اگر میت کی ماں زندہ ہو گی تو وہ نانی کو حصے سے محروم کر دے گی)۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2895]
فوائد ومسائل:
سند ضعیف ہے اور مسئلہ یہی ہے، ماں دادی اور نانی کےلئے حاجب ہے (ان کو وراثت کے حق سے محروم کر دیتی ہے۔
)

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2895