بلوغ المرام
كتاب النكاح -- نکاح کے مسائل کا بیان
11. باب اللعان
لعان کا بیان
حدیث نمبر: 938
وعن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «أبصروها فإن جاءت به أبيض سبطا فهو لزوجها وإن جاءت به أكحل جعدا فهو للذي رماها به» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت پر نظر رکھو اگر اس نے سفید رنگ کا سیدھے بالوں والا بچہ جنم دیا تو وہ اس کے شوہر کا ہے اور اگر اس نے ایسا بچہ جنم دیا جس کی آنکھیں سرمگیں اور بال گھونگھریالے ہوں تو پھر وہ بچہ اس کا ہو گا جس کے متعلق شوہر نے اس پر تہمت لگائی۔ (بخاری و مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: لم أجده، ومسلم، اللعان، حديث:1496.»