بلوغ المرام
كتاب الحدود -- حدود کے مسائل
4. باب حد الشارب وبيان المسكر
شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 1070
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل مسكر خمر وكل مسكر حرام» ‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب بيان أن كل مسكر خمر، حديث:2003.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1070  
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1070»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأشربة، باب بيان أن كل مسكر خمر، حديث:2003.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے‘ وہ عصیر کی شکل میں ہو یا نبیذ کی صورت میں‘یا کسی اور شکل و صورت میں ہو۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1070