بلوغ المرام
كتاب الجامع -- متفرق مضامین کی احادیث
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1323
وعن أبي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من رد عن عرض أخيه بالغيب رد الله عن وجهه النار يوم القيامة» . أخرجه الترمذي وحسنه. ولأحمد من حديث أسماء بنت يزيد نحوه.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، حديث:1931، وحديث أسماء: أخرجه أحمد:6 /449، 450، وهو حديث حسن.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1323  
´مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان`
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1323»
تخریج:
«أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، حديث:1931، وحديث أسماء: أخرجه أحمد:6 /449، 450، وهو حديث حسن.»
تشریح:
اس حدیث میں اس مسلمان کی فضیلت کا بیان ہے جو اپنے مسلمان بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی عزت و آبرو کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا دفاع کرتا ہے۔
یہ دفاع واجب ہے کیونکہ مومن بھائی کی عزت پامال کرنا ایک برائی ہے اور برائی کا انکار کرنا اور اسے ممکنہ حد تک روکنا واجب ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایک حدیث میں دفاع نہ کرنے والے کی مذمت بھی آئی ہے‘ پھر اس دفاع سے غیبت وغیرہ کرنے والے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے‘ آئندہ وہ اس سے اجتناب کرے گا‘ اور جس کا دفاع کیا ہے اس سے بھائی چارہ اور محبت پیدا ہوتی ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا» ‏‏‏‏ یہ یزید بن سکن کی صاحب زادی تھیں۔
قبیلۂاشہل سے تھیں اس لیے اشہلیہ کہلاتی تھیں۔
خواتین کو خطبہ دیا کرتی تھیں۔
یرموک میں شریک ہوئیں۔
اس روز انھوں نے اپنے خیمے کی لکڑی سے نو دشمنوں کو قتل کیا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1323