بلوغ المرام
كتاب الجامع -- متفرق مضامین کی احادیث
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1324
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما نقصت صدقة من مال وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وما تواضع أحد لله إلا رفعه» ‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البر والصلة، باب استحباب العفو والتواضع، حديث:2588.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1324  
´مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1324»
تخریج:
«أخرجه مسلم، البر والصلة، باب استحباب العفو والتواضع، حديث:2588.»
تشریح:
اس حدیث میں مکارم اخلاق کی تین چیزوں کا ذکر ہے اور تینوں اخلاق فاضلہ کی بنیاد ہیں‘ یعنی صدقہ‘ عفو و درگزر اور تواضع۔
جس انسان میں یہ تینوں وصف پائے جائیں گے وہ شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق بھی اس سے محبت کرے گی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1324