بلوغ المرام
كتاب الجامع -- متفرق مضامین کی احادیث
6. باب الذكر والدعاء
ذکر اور دعا کا بیان
حدیث نمبر: 1350
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء» .‏‏‏‏ رواه النسائي وصححه الحاكم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء» الٰہی! میں تجھ سے قرض کے غلبہ، دشمن کے غالب آنے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ نسائی نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، الاستعاذة، باب الاستعاذة من غلبة الدين، حديث:5477، والحاكم:1 /531.»