اہل طائف کے غیلان نامی بوڑھے شخص نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعراب تم پر تمہا ری نماز کے نام پر غلبہ حاصل نہ کر جائیں، یہ اللہ عزوجل کی کتاب میں نماز عشاء ہے، اس کا نام العتمہ اونٹنیوں کا دودھ عشاء کے وقت دیر سے دوہنے کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب المساجد، باب وقت العشاء وتاخيرها، رقم: 644، سنن ابوداؤد، رقم: 4984، سنن نسائ، رقم: 541، سنن ابن ماجه، رقم: 704، مسند احمد: 10/2، صحيح ابن خزيمه، رقم: 349، صحيح ابن حبان، رقم: 1541، مسند شافعي: 28/1، معجم اوسط للطبراني، رقم: 7391»