مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العلم -- علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان

خیر و بھلائی کس میں ہے؟
حدیث نمبر: 11
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، نا عَوْفٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" النَّاسُ مَعَادِنُ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلامِ إِذَا فَقُهُوا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ خیر و شر میں کان کے مانند ہیں، پس ان میں سے جو جاہلیت میں بہتر تھے وہ ان میں سے اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کریں۔

تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه: 118»