مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الايمان -- ایمان کا بیان

باب
حدیث نمبر: 47
أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَتَى اللَّهَ بِثَلَاثٍ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ يَعْبُدُ اللَّهَ وَحْدَهُ وَلَا يُشْرِكُ بِهِ، وَسَمِعَ وَأَطَاعَ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تین چیزیں لے کر اللہ کے حضور پیش ہو گا اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا: وہ ایک اللہ کی عبادت کرتا ہو اور اس کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو اور سمع اور اطاعت کا رویہ رکھتا ہو۔

تخریج الحدیث: «مجمع الزوائد: 103/1، قال الهيثمي: فيه بقية بن الوليد وهو مدلس»