مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الطهارة -- طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل

وضو میں پاؤں دھونا فرض ہے
حدیث نمبر: 84
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ: رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ فَقَالَ: أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ.
محمد بن زیاد القرشی نے بیان کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو برتن سے وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا: خوب اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: (وضو کے دوران) خشک رہ جانے والی ایڑیوں کے لیے جہنم کی آگ کا عذاب ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطهارة، باب وجوب غسل الرجلين بكما لهما، رقم: 242. سنن نسائي، رقم: 110. مسند احمد: 471/2. نسائي كبريٰ، رقم: 113»