سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا باجماعت نماز پڑھنا اس کے اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس گنا زیادہ باعث ثواب ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصلاة، باب الصلاة مسجد الخ، رقم: 744. مسلم، كتاب المساجد، باب فضل صلاة الجماعة الخ، رقم: 649. سنن ابودواد، رقم: 559. سنن ترمذي، رقم: 216. سنن نسائي، رقم: 838. سنن ابن ماجه، رقم: 786. مسند احمد: 264/2.»