مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة -- نماز کے احکام و مسائل

اللہ کی رضا کی خاطر اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 203
اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ اَیُّوْبَ الضَّبِّی، عَنْ اَبِیْ حَمْزَةَ،َ عَنْ جَابِرٍٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ اَذَّنَ سَبْعَ سِنِیْنَ مُحْتَسِبًا، کُتِبَتْ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے سات سال اذان دیتا ہے، اس کے لیے جہنم سے براءت لکھ دی جاتی ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الصلاة، باب ماجاء فى فضل الاذان، رقم: 206. سنن ابن ماجه، كتاب الاذان، ولسنة فيها باب فضل الاذان الخ، رقم: 767. قال الشيخ الالباني: ضعيف. مستدرك حاكم: 25/1. سنن كبري بيهقي: 433/1.»