مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الجنائز -- جنازے کے احکام و مسائل

میت کو غسل دینے کا بیان
حدیث نمبر: 261
أَخْبَرَنَا ا أَيُّوبُ: وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ إِنَّهُ قَالَ: ((ابْدَؤُوا بِمَيَامِنِهَا وَبِمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا))، وَإِنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: فَجَعَلْتُ ثَلَاثَةَ قُرُونٍ، يَعْنِي: شَعْرَهَا.
سیدہ حفصہ بنت سیرین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اس کی دائیں جانب سے اور اعضاء وضو سے (غسل دینا) شروع کرنا اور سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: میں نے ان کے بالوں کی تین لٹیں بنا دیں۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجنائز، باب غسل الميت، رقم: 939. سنن ابن ماجه، رقم: 1485.»