طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب طواف الوداع، رقم: 1755. مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع الخ، رقم: 1328. سنن ترمذي، رقم: 944»
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 322
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:322]
فوائد: مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔