مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك -- اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانگی کا بیان
حدیث نمبر: 353
اَخْبَرَنَا قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاخْبَرَنِیْ عَطَاءٌ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَذِنَ لِلنَّاسِ فِی النُّزُوْلِ مِنْ جَمَعٍ اِلٰی مِنًی، آخِرَ اللَّیْلِ.
جناب عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو رات کے آخری حصے میں مزدلفہ سے منیٰ کی طرف کوچ کرنے کی اجازت دی۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔

تخریج الحدیث: «اسناده مرسل وقد صح موصولاً انظر بخاري، كتاب الحج، باب من قدم ضعفة اهله بليل، رقم: 1594 و مسلم، كتاب الحج باب استحباب تقديم دفع الضعفة من النساء غير هن.. رقم: 300»