مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصوم -- روزوں کے احکام و مسائل

رمضان کے چاند سے روزہ شروع کرنا اور شوال کے چاند پر روزہ ختم کرنا
حدیث نمبر: 400
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صُومُوا لِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ، أَوْ قَالَ: صُومُوا حِينَ تَرَوْهُ وَأَفْطِرُوا إِذَا رَأَيْتُمُوهُ، فَإِنْ عُمِّيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کرو، اور چاند دیکھ کر ہی روزہ رکھنا بند کردو۔ یا فرمایا: جس وقت تم اسے دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب اس (شوال کے چاند) کو دیکھو تو روزہ رکھنا بند کردو، اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس کی گنتی پوری کر لو۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم اذا رايتم الهلال الخ، رقم: 1909. مسلم، كتاب الصيام، باب وجوب صوم رمضان لروية الهلال، رقم: 1081. سنن ابوداود، رقم: 2320. سنن ترمذي، رقم: 6841»