سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی (شرعی) رخصت کے بغیر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دیا تو پھر اگر وہ زندگی بھر روزے رکھتا رہے تو وہ اسے کفایت نہیں کریں گے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب التغليظ فى من افطر عمدا، رقم: 2396. سنن ترمذي، ابواب الصوم، باب الافظار متعمدا، رقم: 723. سنن ابن ماجه، رقم: 1672. قال الشيخ الالباني: ضعيف. مسند احمد: 386/2. 442.»