مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے احکام و مسائل

شراکت دار شفعہ کا حق رکھتا ہے
حدیث نمبر: 466
اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، نَا عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ اَبِیْ مُلَیْکَةَ یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَلشُّفْعَةُ فِی الْعَبْدِ، وَفِیْ کُلِّ شَیْئٍ.
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شفعہ غلام میں اور ہر چیز میں ہوتا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»