مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الرهن والاجارة -- گروی اور اجارہ کے احکام و مسائل

رہن رکھے ہوئے جانور سے فائدہ حاصل کرنا
حدیث نمبر: 470
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا زَكَرِيَا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الظَّهْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونَا، وَاللَّبَنُ الدَّرُّ يُشْرَبُ إِذَا كَانَ مَرْهُونَا، وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ نَفَقَتُهُ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گروی جانور پر اس کے خرچ کے بدل سواری کی جائے، اور دودھ والے جانور کا جب کہ وہ گروی ہو خرچ کے بدلے دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے اور دودھ پیئے، اس کا خرچ اسی کے ذمے ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»