سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے دستی کا ہدیہ کیا جائے تو میں قبول کروں گا، اور اگر مجھے پائے کی دعوت پر بلایا جائے تو میں اس دعوت کو بھی قبول کروں گا۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبه، باب القليل من الهبة، رقم: 2568. سنن ترمذي، ابواب الاحكام، باب قبول الهدية الخ، رقم: 1338. مسند احمد: 424/2. صحيح ابن حبان، رقم: 5291.»