مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الهبة و فضلها -- ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان

اپنے ہبہ کو واپس لینے والے کی مثال
حدیث نمبر: 498
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَلْعَائِدُ فِیْ هِبَتِهٖ کَالْکَلْبِ، یَقِیْئُ ثُمَّ یَعُوْدُ فِیْ قَیْئِهٖ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہبہ کو واپس لینے والا اس کتے کی مانند ہے جو قے کرتا ہے اور پھر اسے چاٹ لیتا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبة، باب لا يحل لاحد ابن يرجع فى هبته الخ، رقم: 2623. مسلم، كتاب الهبات، باب كراهة شراء الانسان الخ، رقم: 1622. سنن ابوداود، رقم: 3538. سنن ترمذي، رقم: 1298. سنن نسائي، رقم: 3697. سنن ابن ماجه، رقم: 2385.»