سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔“ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے جس کی دائیں ٹانگ اور بائیں بازو میں سفیدی ہو۔
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الاداب، باب النهي عن التحني بابي القاسم، رقم: 2134. سنن ابوداود، رقم: 4965. مسند احمد: 460/2.»