مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الخمس -- خمس کی فرضیت اور اس کے مسائل

کسریٰ و قیصر کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی
حدیث نمبر: 540
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ، مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَهَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسریٰ ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا اور قیصر ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! تم ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الخمس، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم احلت لكم الغنائم، رقم: 3120. مسلم، كتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتي يمر الرجل الخ، رقم: 2918، 2919. سنن ترمذي، رقم: 2216. مسند احمد: 233/2.»