مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفضائل -- فضائل کا بیان

سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کرنا ایمان کی علامت ہے
حدیث نمبر: 557
أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي)) قَالَ: يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ان دونوں یعنی حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض رکھا۔

تخریج الحدیث: «ابن ماجه، كتاب السنة، باب فضل الحسن والحسين رضى الله عنه، رقم: 143. مسند احمد: 288/2.»