مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفضائل -- فضائل کا بیان

مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 566
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، نا عَبْدُ اللَّهِ الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ابْنُ عَامِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَلْمَانَ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 566  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:566]
فوائد:
مسجد حرام کعبہ میں نماز پڑھنا ایک لاکھ نماز کا ثواب اور مسجد نبوی میں ایک نماز ہزار نماز کا ثواب اور مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں ایک نماز کا 500 نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 566