مسند اسحاق بن راهويه
كتاب النكاح و الطلاق -- نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل

جن رشتوں کا ایک مرد کے نکاح میں جمع کرنا حرام ہے
حدیث نمبر: 601
أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ، نا زُهَيْرٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، حَدَّثَنِي عَامِرٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
جناب عامر نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 601  
جناب عامر نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:601]
فوائد:
بڑی سے مراد پھوپھی اور خالہ ہے اور چھوٹی سے مراد بھتیجی اور بھانجی ہیں، عموماً بھتیجی اور بھانجی چھوٹی ہوتی ہیں بنسبت پھوپھی اور خالہ کے۔ اسی طرح رتبے کے لحاظ سے بھی فرق ہے، کیونکہ پھوپھی، خالہ کا بڑے ہونے کی وجہ سے احترام کیا جاتا ہے، جبکہ بھانجی اور بھتیجی چھوٹی بیٹی کی طرح ہوتی ہے۔ شریعت کے احکامات میں یہ حکمت بھی ہے کہ سوکنوں کی آپس میں اکثر عداوت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی آپس کی رشتہ داری بھی ٹوٹ سکتی ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 601