مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاضاحي -- قربانی کے احکام و مسائل

عقیقہ کی قربانی کا بیان
حدیث نمبر: 660
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((عَلَى الْغُلَامِ عَقِيقَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ عَقِيقَةٌ)).
سیدہ ام کرز رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لڑکے کی طرف سے دو عقیقے (دو جانور) اور لڑکی کی طرف سے ایک عقیقہ ہے۔