مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفرائض -- وراثت کے احکام و مسائل

ورثاء کی تین اقسام کا بیان
حدیث نمبر: 739
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث الولد من ابيه وامه، رقم: 6732. مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها الخ: رقم: 1615. سنن ترمذي، رقم: 2098. مسند احمد: 292/1.»