مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البر و الصلة -- نیکی اور صلہ رحمی کا بیان

نیکی اور صلہ رحمی کا ثواب
حدیث نمبر: 752
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَسْرَعُ الْخَيْرِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ، وَأَسْرَعُ الشَّرِّ عُقُوبَةً الْبَغْيُ , وَيَمِينُ الصَّبْرِ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ)).
مکحول رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر و بھلائی میں سے سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی کا ملتا ہے اور شر میں، سب سے جلدی سزا زیادتی اور فاجر جبری قسم کی ملتی ہے، وہ گھروں کو خالی چھوڑ دیتی ہے۔

تخریج الحدیث: «تقدم تخريجه: 642.»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 752  
مکحول رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر و بھلائی میں سے سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی کا ملتا ہے اور شر میں، سب سے جلدی سزا زیادتی اور فاجر جبری قسم کی ملتی ہے، وہ گھروں کو خالی چھوڑ دیتی ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:752]
فوائد:
دیکھئے شرح حدیث نمبر: 642۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 752