مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البر و الصلة -- نیکی اور صلہ رحمی کا بیان

حق کا انکار کرنا اور لوگوں کو حقیر جاننا تکبر ہے
حدیث نمبر: 786
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ)).
اسی (سابقہ) سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکر و فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب اللباس، باب ماجاء فى الكبر، رقم: 4092. سنن ترمذي، ابواب البروالصلة، باب الكبر، رقم: 1999. قال الشيخ الباني: صحيح ابن حبان، رقم: 5466. صحيح الجامع الصغير، رقم: 4608.»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 786  
اسی (سابقہ ۳۹۲) سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حق کا انکار کرنا اور دوسرے لوگوں کو حقیر جاننا تکبر کے ضمن سے ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:786]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حق کو ٹھکرانے اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام تکبرہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 786