سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے، اللہ اکبر زمین و آسمان کو بھر دیتا ہے اور لا الہ الا اللہ کسی ستر و حجاب اور آڑ کے بغیر اپنے رب تک پہنچ جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الدعوات، رقم: 3518 قال الالباني: ضعيف. ضعيف الجامع الصغير، رقم: 3229.»