مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الديات -- حدود اور دیتوں کا بیان

جن حادثات پر دیت نہیں اور دفینے کا بیان
حدیث نمبر: 902
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ))..
حسن رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جانور کے زخمی کر دینے پر کوئی دیت نہیں، کنویں میں گر جائے تو اس کے لیے کوئی دیت نہیں، کان میں دب جائے تو اس کے لیے کوئی دیت نہیں، اور دفینوں میں پانچواں حصہ ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق.»