مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الزهد -- زہد کے فضائل

اللہ کے ذکر کی طرف رکنے کا بیان
حدیث نمبر: 924
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ فَانْتَهُوا)).

تخریج الحدیث: «»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 924  
اسی (سابقہ ۳۹۳) سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے ذکر کی طرف رک جاؤ۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:924]
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا ذُکِّرْتُمْ بِاللّٰهِ فَانْتَهُوْا)) (سلسلة الصحیحة، رقم: 1319) .... جب تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام پر وعظ ونصیحت کی جائے۔ تو باز آجاؤ۔
معلوم ہوا جس کو اللہ ذوالجلال کا واسطہ دیا جائے، اس کو اللہ ذوالجلال کی شان وعظمت کا خیال رکھتے ہوئے اگر اس کام سے رکنے کا یا کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کو پورا کرنا چاہیے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 924