مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الزهد -- زہد کے فضائل

جنت میں مساکین کی تعداد زیادہ ہوگی
حدیث نمبر: 928
أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، نا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَوَجَدْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا وَسُكَّانِهَا الْمَسَاكِينَ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں گیا تو میں نے وہاں کے رہنے والوں کو دیکھا تو وہ زیادہ تر مساکین تھے۔

تخریج الحدیث: «مسند شاميين، رقم: 2398، اسناده ضعيف نصعف كلثوم.»