مسند اسحاق بن راهويه
كتاب أحوال الاخرة -- احوال آخرت کا بیان

عذابِ قبر کا بیان
حدیث نمبر: 948
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، نا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ فَوَقَفَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِجَرِيدَتَيْنِ فَجَعَلَ إِحْدَاهُمَا عِنْدَ رَأْسِهِ وَالْأُخْرَى عِنْدَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: ((لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْهُ بَعْضَ عَذَابِ الْقَبْرِ مَا كَانَتْ فِيهِ نَدَاوَةٌ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، وہاں ٹھہرے تو آپ نے کھجور کی دو ٹہنیاں منگوائیں، آپ نے ان میں سے ایک اس کے سر کے پاس اور دوسری اس کے پاؤں کے پاس لگا دی، پھر فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تک ان میں تری (گیلا پن) رہے اللہ ان کے عذاب قبر میں تخفیف کر دے۔

تخریج الحدیث: «مسند احمد: 441/2. اسناده حسن.»
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 948  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، وہاں ٹھہرے تو آپ نے کھجور کی دو ٹہنیاں منگوائیں، آپ نے ان میں سے ایک اس کے سر کے پاس اور دوسری اس کے پاؤں کے پاس لگا دی، پھر فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تک ان میں تری (گیلا پن) رہے اللہ ان کے عذاب قبر میں تخفیف کر دے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:948]
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مدینہ یا مکہ کے ایک باغ میں تشریف لے گئے (وہاں) آپ نے دو شخصوں کی آواز سنی جنہیں ان کی قبروں میں عذاب کیا جا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان پر عذاب ہو رہا ہے اور کسی بہت بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بات یہ ہے کہ ایک شخص ان میں سے پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کا اہتمام نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کیا کرتا تھا پھر آپ نے (کھجور کی) ایک ڈالی منگوائی اور اس کو توڑ کر دو ٹکڑے کیا، ان میں سے (ایک ایک ٹکڑا) ہر ایک کی قبر پر رکھ دیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ آپ نے کیوں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لیے کہ جب تک یہ ڈالیاں خشک ہوں شاید اس وقت تک ان پر عذاب کم ہو جائے۔ (بخاري، کتاب الوضوء، رقم: 216)
علماء یہ کہتے ہیں کہ عذاب کا کم ہونا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کی برکات کی وجہ سے تھا، نہ کہ ان ٹہنیوں کی خصوصیات تھی، جیسا کہ ابن طولون کہتے ہیں کہ عذاب کا رک جانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی وجہ سے تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قبروں پر دو شاخیں رکھی تھیں۔(المنه ل الروی في الطب النبوی لابن طولون، ص:190)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 948