مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الجنة و النار و صفتهما -- جنت اور جہنم کے خصائل

جنت کے ایک درخت کے سائے کا بیان
حدیث نمبر: 978
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةٌ يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ عَامٍ لَا يَقْطَعُهَا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں سوار سو سال چلے گا، لیکن اس کا سایہ ختم نہیں ہو گا۔

تخریج الحدیث: «السابق»