الادب المفرد
كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ -- كتاب صلة الرحم
29. بَابُ مَنْ وَصَلَ رَحِمَهُ أَحَبَّهُ أَهْلُهُ
صلہ رحمی کرنے والے سے الله تعالیٰ محبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 59
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَغْرَاءُ أَبُو مُخَارِقٍ هُوَ الْعَبْدِيُّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ‏:‏ مَنِ اتَّقَى رَبَّهُ، وَوَصَلَ رَحِمَهُ، أُنْسِئَ لَهُ فِي عُمْرِهِ، وَثَرَى مَالُهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُهُ‏.‏
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: جو اپنے رب سے ڈر گیا اس کی عمر میں تاخیر کر دی جائے گی، اس کا مال بڑھ جائے گا اور اس کے خاندان والے اس سے محبت کریں گے۔

تخریج الحدیث: «حسن: انظر ما قبله»

قال الشيخ الألباني: حسن
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 59  
1
فوائد ومسائل:
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس اثر کو یونس بن ابو اسحاق کی وجہ سے صحیح الادب المفرد میں ذکر نہیں کیا، تاہم اس کا مفہوم وہی ہے جو سابق الذکر اثر کا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 59