الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
95. بَابُ اكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ
غلاموں کو اپنے جیسا لباس پہنانے کا حکم
حدیث نمبر: 188
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِي بِالْمَمْلُوكِينَ خَيْرًا وَيَقُولُ‏:‏ ”أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَأَلْبِسُوهُمْ مِنْ لَبُوسِكُمْ، وَلاَ تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غلاموں سے حسن سلوک کی وصیت کرتے ہوئے فرماتے تھے: انہیں بھی ویسا ہی کھلاؤ جیسا خود کھاتے ہو، اور انہیں بھی اپنے لباس جیسا لباس پہناؤ، اور اللہ عزوجل کی مخلوق کو عذاب نہ دو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: الصحيحة: 740»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 188  
1
فوائد ومسائل:
`
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 188