الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
103. بَابُ إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ
جب غلام اپنے آقا کی خیر خواہی کرے (تو اس کی فضیلت)؟
حدیث نمبر: 202
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ، لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ‏.‏“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلام جب اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی عبادت بھی اچھے طریقے سے کرے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب العتق، باب العبد إذا أحسن عبادة ربه: 2546 و مسلم: 4408 و أبوداؤد: 5169 - الصحيحة: 1616»

قال الشيخ الألباني: صحيح