سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(روز قیامت) میزان میں کوئی چیز اچھے اخلاق سے بڑھ کر وزنی نہیں ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، البر و الصلة: 2003 و أبوداؤد: 4799 و صححه ابن حبان، ح: 1921، و سنده صحيح»