الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
189. بَابُ هِجْرَةِ الْمُسْلِمِ
کسی مسلمان سے قطع تعلقی (حرام ہے)
حدیث نمبر: 403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنِّي لَأَعْرِفُ غَضَبَكِ وَرِضَاكِ“، قَالَتْ‏:‏ قُلْتُ‏:‏ وَكَيْفَ تَعْرِفُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”إِنَّكِ إِذَا كُنْتِ رَاضِيَةً قُلْتِ‏:‏ بَلَى، وَرَبِّ مُحَمَّدٍ، وَإِذَا كُنْتِ سَاخِطَةً قُلْتِ‏:‏ لاَ، وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ“، قَالَتْ‏:‏ قُلْتُ‏:‏ أَجَلْ، لَسْتُ أُهَاجِرُ إِلا اسْمَكَ‏.‏
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے غصے کو اور تمہاری رضا مندی کو پہچانتا ہوں۔ وہ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیسے پتہ چلتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم راضی ہوتی ہو تو کہتی ہو: کیوں نہیں! رب محمد کی قسم۔ اور جب تم ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: نہیں! رب ابراہیم کی قسم؟ وہ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اسی طرح ہے لیکن میں صرف آپ کا نام ہی ترک کرتی ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6078 و مسلم: 2439 - انظر الصحيحة: 3302»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 403  
1
فوائد ومسائل:
(۱)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ غصہ عورتوں کی اس غیرت میں سے ہے جس کے بارے میں انہیں معاف کر دیا کیا گیا ہے۔ ورنہ حضرت عائشہ بغض کی وجہ سے غصہ نہیں کرتی تھیں کیونکہ وہ تو بہت بڑا گناہ ہے۔ اس کی وضاحت انہوں نے خود فرما دی کہ اللہ کے رسول صرف آپ نام لینا ہی چھوڑتی ہوں، آپ کی محبت میرے دل میں تو پیوست ہوتی ہے۔
(۲) خاوند کو بیوی کی نفسیات کا علم ہونا چاہیے اور اس کے رویے کے تغیر و تبدل کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور اس کے ساتھ اسی کے مطابق معاملہ کرنا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 403