الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
224. بَابُ سُؤَالِ الْعَبْدِ الرِّزْقَ مِنَ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِقَوْلِهِ : أَرْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِيْنَ
اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق بندے کا اللہ سے رزق طلب کرنا کہ ہمیں رزق عطا فرما، تو رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 482
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ نَظَرَ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ“، وَنَظَرَ نَحْوَ الْعِرَاقِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ نَحْوَ كُلِّ أُفُقٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ تُرَاثِ الأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا‏.‏“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے برسر منبر سنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف متوجہ فرما۔ اور عراق کی طرف دیکھ کر اسی طرح فرمایا بلکہ ہر طرف دیکھ کر اسی طرح دعا کی اور فرمایا: اے اللہ! ہم کو زمین کی پیداوار سے رزق عطا فرما اور مد اور صاع (پیمانے) میں برکت عطا فرما۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أحمد: 14690 - المشكاة التحقيق الثاني: 6263 - انظر الإرواء: 176/4»

قال الشيخ الألباني: ضعيف
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 482  
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ابوالزبیر مکی مدلس ہے، تاہم مد اور صاع کی برکت کی دعا دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 482