الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
238. بَابُ مَنْ صَلَّى عِنْدَ الْمَرِيضِ
مریض کے ہاں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 523
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: عَادَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَ صَفْوَانَ، فَسیدنا الصَّلاةُ، فَصَلَّى بِهِمُ ابْنُ عُمَرَ رَكْعَتَيْنِ، وَقَالَ: إِنَّا سَفْرٌ.
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما (عبداللہ) بن صفوان رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تو نماز کا وقت ہو گیا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں دو رکعت نماز پڑھائی اور کہا: ہم مسافر ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه عبدالرزاق: 4372»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 523  
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ تیمار داری کے دوران اگر مریض کے گھر میں نماز کا وقت ہو جائے تو وہیں جماعت کروا کر نماز پڑھائی جاسکتی ہے تاکہ مریض بھی اس میں شامل ہو جائے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 523