الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
248. بَابُ إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ
جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے
حدیث نمبر: 542
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ثَوْرٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَهُ، قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ أَنَّهُ أَحَبَّهُ‏.‏“
سیدنا مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب الرجل يحب الرجل على خير يراه: 5124 و الترمذي: 2392 و النسائي فى الكبرىٰ: 9963 - انظر الصحيحة: 2515»

قال الشيخ الألباني: صحيح